سولیا30؍ستمبر (ایس او نیوز)یہاں سے قریب گوتیگارو کے مقام پر بائک اور ٹرک کے درمیان خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بائک رائیڈر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور اس کے پیچھے سواری کرنے والے اس کے ساتھی کوشدید زخمی حالت میں سولیا کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے کی شناخت بھرت کمارکے طور پر کی گئی ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والے کا نام مدھو کمار بتایا جاتا ہے۔سبرامنیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیااور معاملہ درج کرلیا ہے۔